لباس
عورتوںکومختلفرنگوںکےکپڑےپہنناجائزہے
سوال:۔
ہمارے بزرگ چند رنگوں کے کپڑے، چوڑیاں (مثلاً: کالے، نیلے رنگے) پہننے سے منع کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ فلاں رنگ کے کپڑے پہننے سے مصیبت آجاتی ہے، یہ کہاں تک دُرست ہے؟
جواب:۔
مختلف رنگ کی چوڑیاں اور کپڑے پہننا جائز ہے، اور یہ خیال کہ فلاں رنگ سے مصیبت آئے گی، محض توہم پرستی ہے، رنگوں سے کچھ نہیں ہوتا، اعمال سے انسان اللہ کی نظر میں مقبول یا مردود ہوتا ہے، اور اس کے بُرے اعمال سے مصیبتیں نازل ہوتی ہیں۔(۱)
- (۱) وکرہ لبس المعصفر ۔۔۔ مفادہ أنہ لَا یکرہ للنساء ولَا بأس بسائر الألوان ۔۔۔إلخ۔ (درمختار مع التنویر ج:۶ ص:۳۵۸، کتاب الحظر والْإباحۃ، فصل فی اللبس)۔

