بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لباس

مردوں‌کا‌سر‌پر‌ٹوپی‌رکھنا

سوال:۔

عورتوں کو سر پر دوپٹہ رکھنے کی تاکید ہے، تو کیا مردوں کو نماز کے علاوہ بھی سر پر ٹوپی رکھنا ضروری ہے؟ اس کا جواب بھی تفصیل سے عنایت فرمائیں۔

جواب:۔

گھر اگر آدمی ننگے سر رہے تو کوئی حرج نہیں، لیکن مردوں کا کھلے سر بازاروں میں پھرنا خلافِ ادب ہے، اور فقہاء ایسے لوگوں کی شہادت قبول نہیں فرماتے۔(۱) آج کل جو مردوں کے ننگے سر بازاروں اور دفتروں میں جانے کا رواج چل نکلا ہے، یہ فرنگی تقلید ہے، اچھے اچھے دِین دار لوگ بھی ننگے سر رہنے کے عادی ہوگئے ہیں، اِنَّا للّٰہِ وَاِنَّـآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ!

  1. (۱) قال: ولَا من یفعل الأفعال المستحقرۃ کالبول علی الطریق والأکل علی الطریق لأنہ تارک للمروۃ وإذا کان لَا یستحی عن مثل ذالک لَا یمتنع عن الکذب فیتھم ۔۔۔إلخ۔ (الھدایۃ ج:۳ ص:۱۶۲، باب من یقبل شھادتہ ومن لَا یقبل)۔