جسمانیوضعقطع
حضرتابراہیمعلیہالسلامکوختنےکاحکمکبہوا؟
سوال:۔
مولانا حفظ الرحمن سیوہارویؒ کی ایک کتاب کا مطالعہ کرنے کا اتفاق ہوا، مولاناؒ نے لکھا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ختنہ ننانوے سال کی عمر میں ہوئی، تو پھر انہوں نے اپنی اولاد کو اس امر کا حکم فرمایا۔ آیا اس سے پہلے یہ حکم تھا کہ نہیں؟ بہرحال اب آپ برائے مہربانی ذرا وضاحت سے اس مسئلے کو بیان فرمائیں۔
جواب:۔
جب سب سے پہلے یہ حکم حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ہوا، تو ظاہر ہے کہ اس سے پہلے حکم نہیں ہوگا، آپ کو اس میں کیا اِشکال ہے۔؟(۱)
- (۱) عن یحیٰی بن سعید أنہ سمع سعید بن المسیّب یقول: کان إبراھیم خلیل الرحمٰن أوّل الناس ضیّف الضیف وأوّل الناس اختتن وأوّل الناس قص شاربہ وأوّل الناس رأی الشیب فقال: یا ربّ ما ھٰذا؟ قال الربّ تبارک وتعالٰی: وقارٌ یا إبراھیم! قال: ربّ زدنی وقارًا۔ رواہ مالک۔ (مشکٰوۃ ج:۲ ص:۳۸۵، باب الترجل، الفصل الثالث)۔

