جسمانیوضعقطع
کیانومسلمکاختنہضروریہے؟
سوال:۔
ایک آدمی جس کی عمر تقریباً ۵۰ سال ہے، پہلے وہ عیسائی تھا، اب وہ اللہ کے فضل و کرم سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا ہے، چونکہ وہ پہلے غیرمسلم تھا اس نے ختنہ نہیں کروایا، اب وہ مسلمان ہے، اب اس کے لئے ختنہ کروانا ضروری ہے یا کہ نہیں؟
جواب:۔
ختنے کا حکم تو بڑی عمر کے شخص کے لئے بھی ہے، شرط یہ ہے کہ وہ اس کا متحمل ہو، اگر اس کا متحمل نہ ہو تو چھوڑ دیا جائے۔(۱)
- (۱) عن أبی ھریرۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: الفطرۃ خمس، أو خمس من الفطرۃ: الختان والْإستحداد ونتف الْإبط وتقلیم الأظفار وقصّ الشارب۔ (بخاری ج:۲ ص:۸۷۵، باب تقلیم الأظفار، مسلم ج:۱ ص:۱۲۸، باب خصال الفطرۃ)۔ الشیخ الضعیف إذا أسلم ولَا یطیق الختان إن قال أھل البصر لَا یطیق یترک لأن ترک الواجب بالعذر جائز فترک السُّنَّۃ أولٰی، کذا فی الخلاصۃ، قیل فی ختان الکبیر إذا أمکن أن یختن نفسہ فعل وإلّا لم یفعل۔ (عالمگیریۃ ج:۵ ص:۳۵۷، کتاب الکراھیۃ، الباب التاسع عشر فی الختان والخصاء ۔۔۔إلخ)۔

