جسمانیوضعقطع
جسمپرگودناشرعاًکیساہے؟
سوال:۔
موجودہ دور میں یہ ایک طریقہ معاشرے میں رائج ہوا ہے کہ لوگ مصنوعی مشین سے ہاتھوں پر نام لکھتے ہیں یا کسی درندے یا درخت کی تصویر بناتے ہیں، کیا اس پر کچھ گناہ بھی ملتا ہے؟ اور اس کے ساتھ وضو ہوسکتا ہے کہ نہیں؟
جواب:۔
بدن گودنے کی حدیث میں ممانعت آئی ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر لعنت فرمائی ہے۔
’’عَنْ اَبِیْ جُحَیْفَۃَ اَنَّ رَسُوْلَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَعَنَ الْوَاشِمَۃَ وَالْمُسْتَوْشِمَۃَ۔‘‘ (صحیح بخاری ج:۲ ص:۸۷۹، باب لعن المصور)
ترجمہ:۔ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جسم گودنے والی اور جسم گدوانے والی پر لعنت فرمائی ہے۔‘‘

