جسمانیوضعقطع
کیابچےکےپیدائشیبالاُتارناضروریہیں؟
سوال:۔
سنا ہے کہ جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے جسم کو پاک کیا جاتا ہے، اور سننے میں آیا ہے کہ اس کے بال بھی جب تک پورے سر سے صاف نہ کردیں بالوں میں غلاظت رہ جاتی ہے، جس کی وجہ سے اس کے بالوں کو ہاتھ لگانے سے ہاتھ ناپاک ہوجاتا ہے، جسے پھر دھونا ضروری ہوجاتا ہے، تو کیا یہ بات صحیح ہے؟ اور اگر کسی بچی (عورت) کے بال بچپن میں نہ صاف ہوئے ہوں اور وہ لڑکی ۵-۶ سال کی ہوجائے، یہ ایسی عمر ہے جس میں بالوں سے گنجا کرنا بُرا مانا جاتا ہے، تو پھر ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟
جواب:۔
پیدائش کے بعد بچے کو نہلایا جاتا ہے، اس نہلانے سے اس کے بال بھی پاک ہوجاتے ہیں، البتہ پیدائشی بال اُتار دینا سنت ہے۔(۱)
- (۱) عن الحسن عن سمرۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: الغلام مرتھن بعقیقتہ تذبح عنہ یوم السابع ویسمّٰی ویحلق رأسہ۔ رواہ أحمد والترمذی وأبوداوٗد والنسائی۔ (مشکوٰۃ ص:۳۶۲، باب العقیقۃ، طبع قدیمی)۔

