بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جسمانی‌وضع‌قطع

کیا‌سرمہ‌آنکھوں‌کے‌لئے‌نقصان‌دہ‌ہے؟

سوال:۔

ہم نے بزرگوں سے سنا ہے کہ آنکھوں میں سرمہ لگانا سنت ہے، جبکہ ٹی وی کے ایک پروگرام میں ایک ڈاکٹر صاحب نے فرمایا کہ: ’’علمِ طب میں سرمہ لگانا نقصان دہ ہے۔‘‘ اگر یہ واقعی سچ ہے اور حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک بھی سرمہ لگانا اچھی بات ہے اور وہ واقعی سنت ہے، تو پھر حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل کیسے نقصان دہ ہوسکتا ہے؟ برائے مہربانی اس بارے میں بھی بتائیں۔

جواب:۔

سرمہ لگانا بلاشبہ سنت ہے۔(۱) ڈاکٹر صاحب کی نئی تحقیق تجربے کی روشنی میں غلط ہے، کاش! ڈاکٹر صاحب لوگوں کو بتائیں کہ ٹی وی کی شعاعیں آنکھوں کے لئے کس قدر نقصان دہ ہیں۔

  1. (۱) عن عباس أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: اکتحلوا بالْإثمد فإنہ یجلو البصر وینبت الشعر وزعم أن النبی صلی اللہ علیہ وسلم کانت لہ محکلۃ یکتحل بھا کل لیلۃ ثلاثۃ فی ھٰذہ وثلاثۃ فی ھٰذہ۔ رواہ الترمذی۔ (مشکٰوۃ ج:۲ ص:۳۸۳، باب الترجل، الفصل الثانی)۔