جسمانیوضعقطع
سنتکےمطابقبالرکھنےکاطریقہ
سوال:۔
بال رکھنے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کس طرح کے بال رکھے تھے؟ پٹے رکھے تو کتنے بڑے رکھے تھے؟ اگر چھوٹے تھے؟ تو کتنے چھوٹے تھے؟ آج کل انگریزی بال بنائے جاتے ہیں، اس طرح کے بال دِین دار اور عام لوگ دونوں رکھتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔
آج کل جو بال رکھنے کا فیشن ہے، یہ تو سنت کے خلاف ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سر مبارک پر بال رکھتے تھے، اور وہ عام طور سے کانوں کی لو تک ہوتے تھے، کبھی اصلاح کرنے میں دیر ہوجاتی تو اس سے بڑھ بھی جاتے تھے، لیکن آج کل جو نوجوان سر پر بال رکھتے ہیں یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت نہیں، بلکہ غیرقوموں کی نقل ہے۔(۱)
- (۱) عن أنس بن مالک قال: کان شعر النبی صلی اللہ علیہ وسلم إلٰی نصف اُذنیہ۔ (شمائل ترمذی ص:۳، باب ما جاء فی شعر النبی صلی اللہ علیہ وسلم۔ وعن عائشۃ رضی اللہ عنھا قالت: کنت اغتسل أنا ورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من إناءٍ واحدٍ وکان لہ شعر فوق الجمۃ ودون الوفرۃ (ما یصل إلی شحمۃ الأذن)۔ (شمائل ترمذی ص:۳ أیضًا والباب أیضًا)۔ حدثنا مخلد بن خالد حدثنا عبدالرزاق أخبرنا معمر عن ثابت عن أنس قال: کان شعر النبی صلی اللہ علیہ وسلم إلٰی شحمۃ أذنیہ۔ (أبوداوٗد ص:۲۲۳، باب ما جاء فی الشعر)۔ حدثنا حفص بن عمر نا شعبۃ عن أبی إسحاق عن البراء قال: کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم لہ شعر یبلغ شحمۃ أُذنیہ۔ (أبوداوٗد ج:۲ ص:۲۲۴، باب ما جاء فی الشعر)۔

