جسمانیوضعقطع
بغلاوردُوسرےزائدبالکتنےعرصےبعدصافکریں؟
سوال:۔
مولانا صاحب! بغل اور دُوسرے غیرضروری بال کتنے عرصے بعد صاف کرنے چاہئیں؟ نیز مرد حضرات کے لئے بال صفا پاؤڈر اور خواتین کے لئے بلیڈ کا استعمال کیسا ہے؟
جواب:۔
غیرضروری بال ہر ہفتے صاف کرنا سنت ہے، چالیس دن تک چھوڑنا جائز ہے، اس کے بعد گناہ ہے۔(۱) مرد حضرات بال صفا استعمال کرسکتے ہیں،(۲) اور عورتیں بلیڈ اِستعمال کرسکتی ہیں۔
- (۱) والأفضل أن یقلم أظفارہ ویحفی شاربہ ویحلق عانتہ وینظف بدنہ بالْإغتسال فی کل اُسبوع مرۃ، فإن لم یفعل ففی کل خمسۃ عشر یومًا، ولَا یعذر فی ترکہ وراء الأربعین۔ (عالمگیریۃ ج:۵ ص:۳۵۷، کتاب الکراھیۃ، الباب التاسع عشر)۔
- (۲) ولو عالج بالنورۃ فی العانۃ یجوز کذا فی الغرائب۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۵ ص:۳۵۸، کتاب الکراھیۃ)۔

