جسمانیوضعقطع
عورتوںکےلئےبلیچکریمکااستعمالجائزہے
سوال:۔
سوال یہ ہے کہ عورتوں کے منہ پر کالے بال ہوتے ہیں، جس سے منہ کالا لگتا ہے، اور ایسا لگتا ہے جیسے مونچھیں نکلی ہوئی ہوں، اس کے لئے ایک کریم آتی ہے جس کو لگانے سے بال جلد کی رنگت جیسے ہوجاتے ہیں اور لگتا نہیں ہے کہ چہرے پر بال ہوں۔ اس کو ’’بلیچ‘‘ کرنا کہتے ہیں، تو کیا اس طرح بال کے رنگ کو بدلنے سے گناہ ہوتا ہے؟ اگر چہرہ سفید ہو اور بال کالے ہوں تو چہرہ بُرا لگتا ہے، اس لئے لڑکیاں اور عورتیںبلیچ کرتی ہیں، تو کیا یہ کرنا گناہ ہے؟
جواب:۔
عورتوں کے لئے چہرے کے بال نوچ کر صاف کرنا یا ان کی حیثیت تبدیل کرنا جائز ہے۔(۱)
- (۱) فلو کان فی وجھھا شعر ینفر زوجھا عنھا بسببہ ففی تحریم إزالتہ بعد، لأن الزینۃ للنساء مطلوبۃ للتحسین۔ (ردالمحتار ج:۶ ص:۳۷۳، کتاب الحظر والْإباحۃ، فصل فی النظر والمس)۔

