جسمانیوضعقطع
ناخناُتارنےکےبارےمیںروایتکیحقیقت
سوال:۔
کیا یہ روایت صحیح ہے کہ اتوار کے دن ناخن اُتارنے سے قوّتِ حافظہ تیز ہوتا ہے، منگل کے دن اُتارنے سے ہلاکت کا اندیشہ ہوتا ہے، جمعرات کے دن ناخن اُتارے ایک ناخن چھوڑ دے، وہ جمعہ کو اُتارے تو فقر وفاقہ دُور ہوتا ہے؟
جواب:۔
شوکانی ’’الفوائد المجموعۃ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ یہ روایت موضوع (من گھڑت) ہے۔(۱)
- (۱) حدیث: من قلم أظفارہ یوم السبت خرج من الداء، ودخل فیہ الشفاء، ومن قلم أظفارہ یوم الأحد خرجت منہ الفاقۃ ودخل فیہ الغنی ۔۔۔ ھو موضوع، فی إسنادہ وضاعان ومجاھیل، فقبح اللہ الکذابین وقبح ألفاظھم الساقطۃ وکلماتھم الرکیکۃ۔ (الفوائد المجموعۃ ص:۱۹۷، طبع دار الباز، مکۃ المکرمۃ)۔

