جسمانیوضعقطع
لڑکیوںکےبڑےناخن
سوال:۔
لڑکیوں کو ناخن لمبے کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔
شرعی حکم یہ ہے کہ ہر ہفتے، نہیں تو پندرھویں دن ناخن اُتار دے، اگر چالیس روز گزرگئے اور ناخن نہیں اُتارے تو گناہ ہوا۔ یہ ہی حکم ان بالوں کا ہے جن کو صاف کیا جاتا ہے، اس حکم میں مرد اور عورت دونوں برابر ہیں۔(۱)
- (۱) عن أنس قال: وقت لنا فی قص الشارب، وتقلیم الأظفار ونتف الْإبط وحلق العانۃ أن لَا نترک أکثر من أربعین لیلۃ۔ رواہ مسلم۔ (مشکٰوۃ ص:۳۸۰، باب الترجل)۔ والأفضل أن یقلم أظفارہ ویحفی شاربہ ویحلق عانتہ وینظف بدنہ بالْإغتسال فی کل اُسبوع مرۃ، فإن لم یفعل ففی کل خمسۃ عشر یومًا ولَا یعذر فی ترکہ وراء الأربعین، فالاُسبوع ھو الأفضل، والخمسۃ عشرۃ الأوسط، والأربعون الأبعد، ولَا عذر فیما وراء الأربعین ویستحق الوعید۔ (عالمگیریۃ ج:۵ ص:۳۵۷، کتاب الکراھیۃ، الباب التاسع عشر فی الختان وقلم الأظفار)۔

