جسمانیوضعقطع
عورتکوآڑیمانگنکالنا
سوال:۔
میں نے اکثر بڑی بوڑھی خواتین سے سن رکھا ہے کہ لڑکیوں یا عورتوں کو آڑی مانگ نکالنا اسلام کی رُو سے جائز نہیں۔ وہ اس لئے کہ جب عورت کا انتقال ہوتا ہے تو اس کے بالوں کی بیچ سے مانگ نکالی جاتی ہے، اور آڑی مانگ نکال نکال کر عادت ہوجاتی ہے اور پھر بیچ کی مانگ نکالنے میں مشکل ہوتی ہے۔ آپ فرمائیے قرآن و حدیث کی روشنی میں کیا یہ بات دُرست ہے؟
جواب:۔
ٹیڑھی مانگ نکالنا اسلام کی تعلیم کے خلاف ہے، مسلمانوں میں اس کا رواج گمراہ قوموں کی تقلید سے ہوا ہے، اس لئے یہ واجب الترک ہے۔(۱)
- (۱) عن ابن عباس قال: کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم یُحبّ موافقۃ أھل الکتاب فیما لم یُؤمَر فیہ، وکان أھل الکتاب یسدِلُون أشعارھم وکان المشرکون یفرقون رؤسھم فسدل النبی صلی اللہ علیہ وسلم ناصیتہ ثم فرق بعد۔ (بخاری ج:۲ ص:۸۷۷، باب الفَرقِ)۔

