جسمانیوضعقطع
عورتوںکوبالچھوٹےکرواناموجبِلعنتہے
سوال:۔
آج کل جو عورتیں اپنے سر کے بال فیشن کے طور پر چھوٹے کرواتی یا لڑکوں کی طرح بہت چھوٹے رکھتی ہیں، ان کے لئے اسلام میں کیا حکم عائد ہوتا ہے؟
جواب:۔
حدیث میں ہے: ’’اللہ تعالیٰ کی لعنت ان مردوں پر جو عورتوں کی مشابہت کرتے ہیں، اور ان عورتوں پر جو مردوں کی مشابہت کرتی ہیں۔‘‘ (مشکوٰۃ شریف ص:۳۸۰، بحوالہ بخاری) یہ حدیث آپ کے سوال کا جواب ہے۔
’’عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لَعَنَ اللہُ الْمُتَشَبِّہِیْنَ مِنَ الرِّجَالِ بِالنِّسَاءِ، وَالْمُتَشَبِّہَاتِ مِنَ النِّسَاءِ بِالرِّجَالِ۔‘‘ (مشکوٰۃ ص:۳۸۰)
ترجمہ:۔ ’’حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے عورتوں کی مشابہت کرنے والے مردوں پر، اور مردوں کی مشابہت کرنے والی عورتوں پر۔‘‘

