بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جسمانی‌وضع‌قطع

خواتین‌کا‌نائن‌سے‌بال‌کٹوانا

سوال:۔

اکثر کہا جاتا ہے کہ اسلام میں خواتین کا بال کٹوانا جائز نہیں، کیا خواتین کا نائن سے بال کٹوانا جائز ہے؟

جواب:۔

خواتین کو سر کے بال کٹانا مطلقاً ناجائز ہے، خواہ عورت ہی سے کٹائیں، اور اگر کسی نامحرَم سے کٹائیں گی تو دُہرا جرم ہوگا۔(۱)

  1. (۱) قطعت شعر رأسھا أثمت ولعنت زاد فی البزازیۃ وإن بإذن الزوج لأنہ لَا طاعۃ لمخلوق فی معصیۃ الخالق والمعنی المؤثر التشبہ بالرجال ۔۔۔إلخ۔ (درمختار ج:۶ ص:۴۰۷، کتاب الحظر والْإباحۃ)۔ أیضًا: عن ابن عباس قال: لعن النبی صلی اللہ علیہ وسلم المخنثین من الرجال والترجلات من النساء۔ (مشکٰوۃ ص:۳۸۰، باب الترجل)۔