جسمانیوضعقطع
کیاعورتشوہرکیاِجازتسےبالکٹواسکتیہے؟
سوال:۔
آج کل فیشن کے طور پر عورتوں میں بال کٹوانے کا فیشن عام ہے، جبکہ سنا ہے کہ عورتوں کے لئے بال کٹوانا اور مردوں کی مشابہت اِختیار کرنا سخت منع ہے۔ اس کے جواب میں بعض لوگ کہتے ہیں کہ عورت شوہر کی اِجازت سے بال کٹواسکتی ہے، کیا اسلام میں اس کی کوئی اِجازت ہے یا حد مقرّر ہے؟
جواب:۔
عورتوں کو مردوں کی مشابہت کرنا حرام ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ جو چیز ناجائز ہو، وہ شوہر کی اِجازت کے ساتھ بھی ناجائز ہے۔(۱)
- (۱) عن ابن عباس قال: لعن النبی صلی اللہ علیہ وسلم المتشبّھین من الرجال بالنساء، والمتشبھات من النساء بالرجال۔ (بخاری ج:۲ ص:۸۷۴، باب المتشبّھین بالنساء والمتشبّھات بالرجال)۔

