بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جسمانی‌وضع‌قطع

عورتوں‌کے‌بال‌کاٹنا‌کیوں‌منع‌ہے؟

سوال:۔

ہماری ایک ٹیچر ہیں، جنہوں نے اسلامیات میں گریجویشن کیا ہے، اور کئی دفعہ سعودی عرب بھی گئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عورتوں کا بال کاٹنا جائز ہے۔ قرآن اور حدیث کی روشنی میں اگر کسی کو اِعتراض ہے تو وہ ثابت کرکے دِکھائے۔ مس کا کہنا ہے کہ میں نے تمام اِسلامی کتابیں اور قرآن مجید کی تمام تفسیریں پڑھی ہیں، صرف دو طرح سے بال کٹوانا جائز نہیں ہیں، ایک تو اِسلامی پٹے اور دُوسرے مردوں جیسے۔ اسلام میں جو دو طرح کے بال مرد کے لئے ہیں صرف ایسے بال کٹوانا منع ہے۔

جواب:۔

عورتوں کا بال رکھنا ان کے سر کی زینت ہے اور کٹوانا مردوں کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے ممنوع ہے۔(۱)

  1. (۱) ولو حلقت المرأۃ رأسھا ۔۔۔ وإن فعلت ذالک تشبیھًا بالرجل فھو مکروہ۔ (عالمگیری ج:۵ ص:۳۵۸، کتاب الکراھیۃ، الباب التاسع عشر)۔