جسمانیوضعقطع
کیانابالغبچیوںکےبالکٹوانابھیمنعہے؟
سوال:۔
جس طرح عورتوں کو بال کٹوانے کی اِجازت نہیں، چاہے وہ کسی عورت سے ہی کٹوائیں، اسی طرح کیا نابالغ بچیوں کے لئے بھی یہی حکم ہے؟ میں یہ سوال اپنی بچیوں کی وجہ سے پوچھ رہی ہوں کیونکہ میں اپنی آسانی کے لئے (فیشن کے لئے نہیں) ان کے بال کٹوادیتی ہوں، میری ایک بچی ۷سال کی اور دُوسری ۶سال کی ہے، شریعت کا اس بارے میں کیا حکم ہے؟ مجھے بتائیں تاکہ گر منع ہے تو اس گناہ سے بچ سکوں۔
جواب:۔
ان کے بال کٹوانے کی ضرورت ہو تو کٹوائے جائیں، بلاضرورت کٹوانا صحیح نہیں۔(۱)
- (۱) ولو حلقت المرأۃ رأسھا فإن فعلت لوجع أصابھا لَا بأس بہ وإن فعلت ذالک تشبیھًا بالرجل فھو مکروہ۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۵ ص:۳۵۸، کتاب الکراھیۃ، الباب التاسع عشر)۔

