جسمانیوضعقطع
عورتوںکوکسطرحکےبالکاٹنامنعہے؟
سوال:۔
اِسلام میں عورتوں کے بالوں کو قینچی لگانا حرام ہے، کیا یہ بات دُرست ہے؟ عورتیں کیا بالکل بھی بال نہیں کٹواسکتیں؟ یا کسی مخصوص طریقے سے بال نہیں کٹواسکتیں؟ کسی کا کہنا ہے کہ عورتوں کا ماتھے پر بال کاٹ کر رکھنا منع ہے۔ میرے بال بہت لمبے ہیں، لیکن میں ان کو ٹھیک رکھنے کے لئے نیچے سے بال تھوڑے کاٹتی رہتی ہوں، تاکہ وہ خراب نہ ہوں، کیا یہ بھی گناہ ہے؟
جواب:۔
عورتوں کے لئے بال زینت ہیں اور بغیر کسی مجبوری کے ان کو کاٹنا مکروہ ہے۔ آج کل لڑکیوں میں بال کاٹنے کا فیشن ہے، اس لئے بال کاٹنے پر ایسی بے دِین عورتوں کی مشابہت بھی ہے۔(۱)
- (۱) ولو حلقت المرأۃ رأسھا فإن فعلت لوجع أصابھا لَا بأس بہ وإن فعلت ذالک تشبیھًا بالرجل فھو مکروہ کذا فی الکبریٰ۔ (فتاویٰ ھندیۃ، ج:۵ ص:۳۵۸، کتاب الکراھیۃ، الباب التاسع عشر، طبع رشیدیہ)۔

