جسمانیوضعقطع
بغیرعذرعورتکوسرکےبالکاٹنامکروہہے
سوال:۔
میرے سر کے بالوں کے سرے پھٹ جاتے ہیں جس سے بال بڑھنا بھی رُک جاتے ہیں اور بال بدنما بھی معلوم ہوتے ہیں، جس کے لئے بالوں کو ان کے سروں پر سے تراشنا پڑتا ہے تاکہ تمام لٹیں برابر رہیں اور پھٹے ہوئے سرے بھی ختم ہوجائیں، کیا بالوں کی حفاظت کے نظرئیے سے ان کو کبھی کبھار ہلکا سا تراش لینا جائز ہے؟
جواب:۔
بغیر عذر کے عورت کو سر کے بال کاٹنا مکروہ ہے۔ آپ نے جو عذر لکھا ہے، یہ کافی ہے یا نہیں؟ مجھے اس میں تردّد ہے۔ دیگر اہلِ علم سے دریافت کرلیا جائے۔(۱)
- (۱) ولو حلقت المرأۃ رأسھا فإن فعلت لوجع أصابھا لَا بأس بہ وإن فعلت ذالک تشبیھًا بالرجل فھو مکروہ کذا فی الکبریٰ۔ (فتاویٰ ھندیۃ، ج:۵ ص:۳۵۸، کتاب الکراھیۃ، الباب التاسع عشر، طبع رشیدیہ)۔

