بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جسمانی‌وضع‌قطع

عورت‌کو‌پلکیں‌بنوانا‌کیسا‌ہے؟

سوال:۔

لڑکیاں جو آج کل پلکیں بناتی ہیں کیا یہ جائز ہے؟ اور میں نے ایک کتاب میں پڑھا تھا کہ عورت کو جسم کے ساتھ لوہا لگانا حرام ہے، کیا یہ دُرست ہے؟

جواب:۔

پلکیں بنانے کا فعل جائز نہیں، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر لعنت فرمائی ہے، بنانے والی پر بھی اور بنوانے والی پر بھی۔

’’عَنْ اَبِیْ رَیْحَانَۃَ قَالَ: نَہٰی رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنْ عَشْرٍ: عَنِ الْوَشْرِ وَالْوَشْمِ وَالنَّتْفِ ۔۔۔ رَوَاہُ اَبُوْ دَاوٗدَ وَالنَّسَائِیُّ۔‘‘ (مشکوٰۃ ص:۳۷۶)

ترجمہ:۔ ’’حضرت ابو ریحانہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دس چیزوں سے منع فرمایا ہے، بالوں کے ساتھ بال جوڑنے سے، جسم پر گدوانے سے اور بال نوچنے سے ۔۔۔ الخ۔‘‘