بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جسمانی‌وضع‌قطع

کیا‌عورت‌چہرے‌اور‌بازوؤں‌کے‌بال‌صاف‌کرسکتی‌ہے؟‌نیز‌بھنوؤں‌کا‌حکم

سوال:۔

میرے چہرے اور بازوؤں پر کافی گھنے بال ہیں، کیا میں ان بالوں کو صاف کرسکتی ہوں، اس میں کوئی گناہ تو نہیں ہے؟

سوال:۔

میری بھنویں آپس میں ملی ہوئی ہیں، بھنویں تو نہیں بناتی ہوں مگر بھنویں الگ کرنے کے لئے درمیان میں سے بال صاف کردیتی ہیں، کیا میرا یہ عمل دُرست ہے؟

سوال:۔

اکثر جب بال بڑھ جاتے ہیں تو ان کی دو نوکیں نکل آتی ہیں، جن کی وجہ سے بال جھڑنے لگتے ہیں، ایسی صورت میں بالوں کی نوکیں کاٹنا کیا گناہ ہے؟

جواب:۔

صاف کرسکتی ہیں۔(۱)

جواب:۔

یہ عمل دُرست نہیں۔

جواب:۔

اس صورت میں نوکیں کاٹنے کی اجازت ہے۔

  1. (۱) وإلّا فلو کان فی وجھھا شعر ینفر زوجھا عنھا بسببہ ففی تحریم إزالۃ بعد، لأن الزینۃ للنساء مطلوبۃ للتحسین ۔۔۔إلخ۔ (ردالمحتار ج:۶ ص:۳۷۳ کتاب الحظر والْإباحۃ، طبع ایچ ایم سعید کراچی)۔