بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

جسمانی‌وضع‌قطع

عورت‌کا‌بھنویں‌بنوانا‌شرعاً‌کیسا‌ہے؟

سوال:۔

میری ایک دوست یہ کہتی ہے کہ بھنویں بنانا گناہ کی بات نہیں ہے، کیونکہ چھوٹے بچے کے بال آٹے سے رگڑ کر اُتارے جاتے ہیں، تو بڑے ہوکر بھنوؤں کے بال اُتارنا غلط بات تو نہیں۔

جواب:۔

حدیث شریف میں تو ایسی عورتوں پر لعنت آئی ہے، پھر یہ گناہ کیوں نہ ہوگا۔؟

’’عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: لَعَنَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْوَاصِلَۃَ وَالْمُسْتَوْصِلَۃَ وَالْوَاشِمَۃَ وَالْمُسْتَوْشِمَۃَ۔‘‘ (صحیح بخاری ج:۲ ص:۸۷۹)

ترجمہ:۔ ’’حضرت ابنِ عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی پر اور جسم گودنے اور گودوانے والی پر۔‘‘