بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

داڑھی

سیاہ‌مہندی‌اور‌خضاب‌کا‌اِستعمال

سوال:۔

میں سر اور داڑھی کے بالوں کو کالی مہندی سے سیاہ کرتا ہوں، یہ پوڈر کی شکل میں ملتی ہے اور پانی ملاکر لگائی جاتی ہے۔ برائے کرم آپ رہنمائی فرمائیں کہ بالوں کو سیاہ رنگنا جائز ہے یا ناجائز؟

جواب:۔

بالوں کو کالا کرنا خواہ خضاب کی صورت میں ہو، یا کالی مہندی سے، مکروہِ تحریمی یعنی حرام اور ناجائز ہے۔ ہاں البتہ مہندی یا براؤن رنگ بالوں کو لگانا جائز ہے۔ بالکل سیاہ کرنا ناجائز ہے۔(۱)

  1. (۱) ومذھبنا خضاب الشیب للرجل والمرأۃ بصفرۃ أو حمرۃ ویحرم خضابہ بالسواد علی الأصح وقیل یکرہ کراھۃ تنزیہ والمختار التحریم لقولہ صلی اللہ علیہ وسلم: واجتنبوا السواد۔ (شرح المسلم للنووی ج:۲ ص: ۱۹۹)۔ وأما الخضاب بالسواد ۔۔۔ ومن فعل ذالک لیزید نفسہ للنساء أو لیحبب نفسہ إلیھنّ فذالک مکروہ وعلیہ عامۃ المشائخ ۔۔۔ وعن الْإمام أن الخضاب حسن لٰـکن بالحناء والکتم والوسمۃ۔ (عالمگیری ج:۵ ص:۳۵۹)۔ ویکرہ بالسواد أی لغیر الحرب، قال فی الذخیرۃ: أما الخضاب بالسواد للغزو، لیکون أھیب فی عین العدو فھو محمود بالْإتفاق وإن لیزین نفسہ للنساء فمکروہ، وعلیہ عامۃ المشائخ۔ (رد المحتار ج:۶ ص:۴۲۲، کتاب الحظر والْإباحۃ، فصل فی البیع)۔ ایضاً تفصیل کے لئے دیکھیں: امداد الفتاویٰ ج:۴ ص:۲۱۵، حکم خضاب سیاہ، طبع مکتبہ دارالعلوم کراچی۔