داڑھی
حجامکےلئےشیوبنانااورغیرشرعیبالبنانا
سوال:۔
میں پانچوں وقت نماز پڑھتا ہوں، ایک دن ظہر کی نماز پڑھ کر وضو کرکے سو گیا، خواب میں دیکھ رہا ہوں کہ کوئی مجھے کہہ رہا ہے کہ: ’’ظالم! تم قیامت کے دن خدا کو کیا جواب دوگے؟ کہ تم پیارے نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سنت کاٹتے ہو (یعنی شیو بنانا)۔‘‘ میں حجام کا کام کرتا ہوں، آپ مہربانی فرماکر جواب دیں کہ میں کیا کروں؟ کیا اس کام کو چھوڑ دُوں؟
جواب:۔
آپ کا خواب بہت مبارک ہے۔ داڑھی مونڈنا حرام ہے،(۱) اور حرام پیشے کو اختیار کرنا کسی مسلمان کے شایانِ شان نہیں۔ آپ بال اُتارنے کا کام ضرور کرتے رہیں، مگر داڑھی مونڈنے اور غیرشرعی بال بنانے سے انکار کردیا کریں۔
- (۱) وأما الأخذ منھا وھی دون ذالک کما یفعلہ بعض المغاربۃ ومخنثۃ الرجال فلم یبحہ أحد۔ (فتح القدیر ج:۲ ص:۲۸۰، الدر المختار ج:۲ ص:۴۱۸، باب ما یفسد الصوم وما لَا یفسدہ)۔

