داڑھی
داڑھیاورمونچھوںکیشرعیحد
سوال:۔
داڑھی اور مونچھوں کے بارے میں مسنون طریقہ ذرا تفصیل سے تحریر فرمائیں، کیونکہ بعض لوگ داڑھی چھوٹی کرتے ہیں، بعض لمبی رکھتے ہیں، اور اسی طرح مونچھیں بعض لوگ بالکل صاف کرتے ہیں اور بعض چھوٹی چھوٹی رکھتے ہیں۔
جواب:۔
داڑی ایک مشت رکھنا واجب ہے، اور زائد کا تراشنا جائز ہے۔(۱)
مونچھیں کاٹنے کا حکم ہے، اس کی دو صورتیں ہیں، اور دونوں صحیح ہیں۔ ایک یہ کہ مونچھیں بالکل صاف کردی جائیں، دوم یہ کہ اُوپر کے لب کے کنارے سے کاٹ دی جائیں کہ لب کی سرخی ظاہر ہوجائے۔(۲)
- (۱) لذا یحرم علی الرجل قطع لحیتہ أو تطویل اللحیۃ إذا کانت بقدر المسنون وھو القبضۃ ۔۔۔ وأما الأخذ منھا وھی دون ذٰلک کما یفعلہ بعض المغاربۃ ومخنثۃ الرجال فلم یبحہ أحد۔ (شامی ج:۶ ص:۴۰۷، کتاب الحظر والْإباحۃ، والدرالمختار ج:۲ ص:۴۱۷، ۴۱۸، طبع سعید، عالمگیریۃ ج:۵ ص:۳۵۸، کتاب الکراھیۃ، الباب التاسع عشر)۔
- (۲) والمختار فی الشارب ترک الْإستیصال والْإقتصار علٰی ما یبدو بہ طرف الشفۃ۔ (شرح مسلم للنووی ج:۱ ص:۱۲۹، باب خصال الفطرۃ)۔

