بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ناموں‌سے‌متعلق

غلط‌نام‌سے‌پکارنا‌یا‌والد‌کو‌’’بھائی‘‘‌کہنا،‌والدہ‌کو‌’’آپا‘‘‌کہنا‌کیسا‌ہے؟

سوال:۔

کچھ لوگوں کے گھروں میں ایسا رواج ہے کہ بچے اور بلکہ بڑے بھی اپنے رشتہ داروں کو غلط نام سے پکارتے ہیں، مثلاً: بچہ اپنی ماں کو ’’بھابھی‘‘ اور باپ کو ’’بھائی‘‘ کہہ کر پکارتا ہے، اسی طرح باپ کو اس کے نام کے ساتھ ’’بھائی‘‘ کہہ کر پکارنا جیسے ’’ستار بھائی‘‘، ’’عبداللہ بھائی‘‘ وغیرہ، اسی طرح کچھ بچے اپنی ماں کو ’’باجی‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں یا ’’آپا‘‘ کہتے ہیں، آپ سے دریافت کرنا ہے کہ اس طرح نام لینا شرعاً کیسا ہے؟

جواب:۔

غلط نام سے پکارنا تو ظاہر ہے کہ غلط ہی ہے، اور کچھ نہیں تو کم سے کم جھوٹ تو ضرور ہے اور والدین کی توہین بھی ہے، اس لئے اس سے اِحتراز کرنا چاہئے۔ اور جن گھروں میں اس کا غلط رِواج ہے اسے تبدیل کرنا چاہئے۔(۱)

  1. (۱) ویکرہ أن یدعو الرجل أباہ وأن تدعو المرأۃ زوجھا بإسمہ۔ قولہ ویکرہ أن یدعو إلخ بل لَا بد من لفظ یفید التعظیم کیا سیّدی ونحوہ لمزید حقھما علی الولد والزوجۃ۔ (ردالمحتار ج:۶ ص:۴۱۸، فصل فی البیع)۔