بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ناموں‌سے‌متعلق

ستاروں‌کے‌نام‌پر‌نام‌رکھنا‌اور‌خاص‌پتھر‌پہننا

سوال:۔

یہ فرمائیے کہ یہ ستارگان دیکھ کر مثلاً: ستارہ عطارد، برج سنبلہ پر نام رکھا جاتا ہے، اور پھر پتھر لاجوردی، نیلم، زرقون وغیرہ پہنانے کے لئے کہا جاتا ہے، یہ شرعی طور پر کہاں تک جائز ہے اور اس کی کیا حیثیت ہے؟

جواب:۔

ان چیزوں پر یقین کرنا بے خدا قوموں کا کام ہے، ایک مسلمان کو ان چیزوں پر اعتماد کرنے کی ممانعت ہے۔(۱)

  1. (۱) وعن قتادۃ قال: خلق اللہ تعالٰی ھٰذہ النجوم لثلاث: جعلھا زینۃ للسماء ورجومًا للشیاطین وعلامات یُھتدیٰ بھا، فمن تأوّل فیھا بغیر ذالک أخطأ وأضاع نصیبہ وتکلف ما لَا یعلم، رواہ البخاری تعلیقا۔ فی روایۃ رزین: وتکلف ما لَا یعنیہ وما لَا علم لہ بہ وما عجز عن علمہ الأنبیاء والملائکۃ۔ وعن الربیع مثلہ وزاد: واللہ ما جعل اللہ فی نجم حیاۃ أحد ولَا رزقہ ولَا موتہ وإنما یفترون علی الکذب ویتعللون بالنجوم۔ (مشکٰوۃ ص:۳۹۴، باب الکھانۃ، الفصل الثالث، طبع قدیمی)۔