بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ناموں‌سے‌متعلق

کنیت‌کو‌بطورِ‌نام‌استعمال‌کرنا

سوال:۔

میرا نام ’’ابوبکر‘‘ ہے، ایک دفعہ ایک عالم صاحب سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ یہ تو کوئی نام نہیں، صرف کنیت ہے۔ برائے مہربانی شریعت کی رُو سے مجھے مشورہ دیجئے کہ میں اپنا نام تبدیل کرلوں یا نام بڑھا دُوں یعنی نام کے بعد ’’ابوبکر‘‘ استعمال کروں؟

جواب:۔

کنیت کو بھی تو بطور نام کے استعمال کیا جاسکتا ہے، آپ کا نام صحیح ہے، بدلنے کی ضرورت نہیں۔(۱)

قالت عائشۃ وأبوسعید وابن عباس وکان أبوبکر مع النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی الغار۔ (بخاری ج:۱ ص:۵۱۵، باب مناقب المھاجرین وفضلھم منھم أبوبکر عبداللہ بن أبی قحافۃ)۔ أیضًا: ولو کنی ابنہ الصغیر بأبی بکر وغیرہ کرھہ بعضھم وعامتھم لَا یکرہ لأن الناس یریدون بہ التفاؤل، تتارخانیۃ۔ (ردالمحتار ج:۶ ص:۴۱۸، کتاب الحظر والْإباحۃ، فصل فی البیع)۔

  1. (۱) کیونکہ صحابہؓ سے اس کا ثبوت ہے، بخاری شریف میں ہے: