ناموںسےمتعلق
’’اصحاب‘‘اور’’صحب‘‘دونوںالفاظہممعنیہیں
سوال:۔
ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویژن پر کورَس کی صورت میں دُرود شریف پڑھا جاتا ہے، اس کے تمام الفاظ یہ ہیں: ’’اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ‘‘ براہِ کرم مطلع کریں کہ ’’اصحابہٖ‘‘ اور ’’صَحْبِہٖ‘‘ دونوں الفاظ کا مطلب ایک ہی ہے یا تمام اصحاب کے لئے جمع کے صیغے میں لفظ ’’اَصْحَابِہٖ‘‘ کا استعمال دُرست ہوگا؟ آپ کے جواب پر ریڈیو پاکستان اور ٹیلی ویژن کو توجہ دینی چاہئے۔
جواب:۔
’’صَحْبِہٖ‘‘ اور ’’اَصْحَابِہٖ‘‘ دونوں لفظ صحیح ہیں، اور دونوں کا ایک ہی مطلب ہے، یہ دونوں لفظ جمع کے صیغے ہیں۔

