بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ناموں‌سے‌متعلق

اچھے،‌بُرے‌ناموں‌کے‌اثرات

سوال:۔

شریعت کی روشنی میں یہ بتائیں کہ کسی کے نام کا اس شخصیت پر اثر ہوتا ہے؟ مثال کے طور پر ’’زید‘‘ کے حالات خراب ہیں، اب وہ اپنا نام بدل لیتا ہے تو کیا اس کے نام بدلنے سے اس کی شخصیت پر اثر پڑے گا؟

جواب:۔

اچھے نام کے اچھے اثرات اور بُرے نام کے بُرے اثرات تو بلاشبہ ہوتے ہیں،(۱) اسی بنا پر اچھا نام رکھنے کا حکم ہے، لیکن ’’زید‘‘ تو بُرا نام نہیں کہ اس کی وجہ سے زید کے حالات خراب ہوں اور نام بدل دینے سے اس کے حالات دُرست ہوجائیں۔ اس لئے آپ کی مثال دُرست نہیں۔

  1. (۱) عن ابن المسیّب عن أبیہ أن أباہ جاء إلی النبی صلی اللہ علیہ وسلم فقال: ما اسمک؟ قال: حزنٌ! قال: أنت سھل! قال: لَا أغیّر إسمًا سمّانیہ أبی، قال ابن المسیّب: فما زالت الحزونۃ فینا بعد۔ (صحیح البخاری ج:۲ ص:۹۱۴، کتاب الأدب، باب تحویل الْإسم إلٰی إسم ھو أحسن منہ، طبع میر محمد کتب خانہ)۔