بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ناموں‌سے‌متعلق

’’الرحمن‘‘‌کسی‌انجمن‌کا‌نام‌رکھنا

سوال:۔

ہمارے علاقے میں ایک ’’الرحمن فلاحی سوسائٹی‘‘ نامی ایک انجمن قائم ہوئی، یہ انجمن دِینی اور فلاحی کام انجام دیتی ہے۔ بتلائے ’’الرحمن‘‘ کسی انجمن کا نام رکھنا جائز ہے؟

جواب:۔

’’الرحمن‘‘ اللہ تعالیٰ کا خاص نام ہے، کسی فرد یا انجمن کا یہ نام رکھنا جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) قال أبو بکر الجصاص: وفیہ إسمان من أسماء اللہ تعالٰی المخصوصۃ بہ لَا یسمّی بھما غیرہ وھما اللہ والرحمٰن۔ وقال فی موضع آخر: وھو مع ذالک إسم مختصر باللہ تعالٰی لَا یسمّٰی بہ غیرہ۔ (أحکام القرآن ج:۱ ص:۹-۱۹)۔