ناموںسےمتعلق
بچیکانام’’مائشہ‘‘رکھنا
سوال:۔
میں اپنی بیٹی کا نام ’’مائشہ‘‘ رکھنا چاہتا ہوں، آیا میں یہ نام اپنی بچی کا رکھ سکتا ہوں؟ نیز اس کے معنی کیا ہیں؟
جواب:۔
مجھے ’’مائشہ‘‘ کے معنی معلوم نہیں، قاموس میں لکھا ہے کہ صوف کا بالوں کے ساتھ ملانا، اور بھیڑ کے دُودھ کو بکری کے دُودھ سے ملانا، اور خبر کے کچھ حصے کو چھپانا، ایسا کرنے والی عورت ’’مائشہ‘‘ کہلاتی ہے،(۱) واللہ اعلم!
- (۱) اَلْمَیْشُ: خلط الصوف بالشعر، وخلط لبن الضّأن بلبن الماعز، وکتم بعض الخبر، وحلب ما فی الضراع، وخلط کل شیء۔ (القاموس المحیط لفیروز آبادی، فصل المیم ص:۸۷۲)۔

