بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ناموں‌سے‌متعلق

’’شاہین‘‘‌نام‌رکھنا،‌نیز‌اس‌کے‌معنی

سوال:۔

’’شاہین‘‘ نام کے کیا معنی ہیں؟ یہ کس زبان کا لفظ ہے؟ اور اس کا زندگی پر کیا اثر ہوتا ہے؟ کیا نام تاریخ اسلام میں وقعت رکھتا ہے؟

جواب:۔

آج کل لوگ یہ نام رکھتے ہیں، ’’شاہین‘‘ ایک پرندے کو بھی کہتے ہیں جو شکار کرتا ہے،(۱) اور اس کے اثرات مجھے معلوم نہیں، سلف صالحین کے یہاں اس نام کے رکھنے کا رِواج نہیں تھا۔

  1. (۱) فیروز اللغات ص:۸۳۵، طبع فیروز سنز۔