ناموںسےمتعلق
لڑکیکانام’’اِقرأ‘‘،’’فبہا‘‘یا’’دُعا‘‘رکھنا
سوال:۔
ہمارے گھر کسی بچے کی ولادت ہونے والی ہے، ہماری گھر کی عورتوں کا پروگرام ہے کہ اگر لڑکی پیدا ہوئی تو اس کا نام ’’اِقرأ‘‘ یا ’’فبہا‘‘ یا ’’دُعا‘‘ رکھیں گے۔ میں نے ان سے کہا ہے کہ یہ تو کوئی نام نہیں ہے، رکھیں تو کوئی صحابیات میں سے کسی کا نام رکھیں، مگر ان کا ان ناموں پر اِصرار ہے اور یہ کہتے ہیں کہ ایک تو ایسا نام رکھنا ہے جو آس پاس کسی اور کا نہ ہو، دُوسرے ان ناموں کے معنی تو صحیح ہیں۔ تو آپ انہیں ان کے ذہن کے مطابق دلیل دے کر سمجھائیں کہ یہ ایسے نام رکھنے سے باز آجائیں۔
جواب:۔
دلیل کو تو عورتیں سمجھا نہیں کرتیں، اور جب کرنے پر آئیں تو کسی کی مانتی بھی نہیں، اپنی منوایا کرتی ہیں۔ اس لئے میں اس میں مداخلت نہیں کرتا، وہ عورتیں خود مجھ سے پوچھنا پسند کریں تو البتہ بتلاؤں گا۔

