ناموںسےمتعلق
’’تنزیلہ‘‘نامصحیحہے،لیکناگربدلناچاہیںتو’’شکورہ‘‘رکھلیں
سوال:۔
آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ ’’تنزیلہ‘‘ نام صحیح ہے؟ میں نے اپنی بچی کا نام ’’تنزیلہ نسیم‘‘ رکھا ہے، بچی میں عقل کی بہت کمی ہے، بے اِنتہا ضد کرتی ہے، پڑھنے میں دِل نہیں لگاتی، اکثر بیمار رہتی ہے، اگر یہ نام مناسب نہیں تو براہِ کرم کوئی مناسب نام تجویز فرمادیں۔ والدہ کا نام سیماپروین اور والد کا نام نسیم احمد ہے۔
جواب:۔
مکرمی ومحترمی، السلام علیکم، بچی کا نام ’’تنزیلہ‘‘ تو ٹھیک ہے، لیکن میرا جی چاہتا ہے کہ بچی کا نام ’’شکورہ‘‘ رکھیں، میں اس کے لئے دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس کو عقل کی تیز کرے اور ماںباپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک کرے، وہ اللہ تعالیٰ کی صابر وشاکر بندی بنے اور ہٹ دھرمی اور ضد کی عادت اللہ تعالیٰ بدل دے۔

