بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ناموں‌سے‌متعلق

’’حمنہ‘‘‌اور‌’’زنیرا‘‘‌کا‌معنی‌کیا‌ہے؟‌نیز‌کیا‌یہ‌اِسلامی‌نام‌ہیں؟

سوال:۔

میری بڑی بیٹی کا نام ’’حمنہ‘‘ ہے، جبکہ چھوٹی بیٹی کا نام ’’زنیرا‘‘ ہے، ان دونوں ناموں کی تشریح فرمادیں کہ یہ اسلامی نام ہیں یا نہیں؟ اور ان کا مطلب کیا ہے؟

جواب:۔

’’حمنہ‘‘ تو صحیح نام ہے، ایک صحابیہ کا نام ہے۔(۱) اور ’’زنیرہ‘‘ بھی ایک صحابیہ کا نام ہے، یہ لونڈی تھیں اور ان کو اللہ کے راستے میں عذاب دیا جاتا تھا، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان کو خرید کر آزاد کردیا تھا۔(۲)

  1. (۱) حمنۃ بنت جحش الأسدیۃ أخت أم المؤمنین زینب وإخوتھا ۔۔۔ قال أبو عمر کانت من المبایعات وشھدت أحدًا ۔۔۔إلخ۔(الْإصابۃ فی تمییز الصحابۃ ج:۴ ص:۲۷۵ حرف الحاء القسم الأوّل، طبع دار صادر)۔
  2. (۲) ۴۶۵ (زنیرۃ) ۔۔۔ کانت من السابقات إلی الْإسلام وممن یعذب فی اللہ ۔۔۔ وھی مذکورۃ فی السبعۃ الذین اشتراھم أبوبکر الصدیق وأنقذھم التعذیب۔ (الْإصابۃ فی تمییز الصحابۃ ج:۴ ص:۳۱۱، کتاب النساء، حرف الزای المعجمۃ، القسم الأول، طبع دار صادر)۔