ناموںسےمتعلق
لڑکیکانام’’کنزہ‘‘،’’اِرم‘‘،’’رُقیہ‘‘،’’کلثوم‘‘رکھنا
سوال:۔
میرے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، میرے والد صاحب نے اس کا نام ’’رُقیہ‘‘ یا ’’کلثوم‘‘ رکھنے کی تجویز دی، جبکہ میرے بڑے بھائی نے ’’کنزہ‘‘ نام رکھا ہے، جبکہ گھر کے دُوسرے افراد نے اس کا نام ’’اِرم‘‘ یا ’’جویریہ‘‘ رکھنے کی تجویز دی ہے، جبکہ میں ’’میمونہ‘‘ رکھنا چاہتا ہوں، آنجناب رہنمائی فرمائیں کہ کون سا نام اچھا ہے؟ اور اس کے معنی کیا ہیں؟
جواب:۔
’’میمونہ‘‘ اچھا نام ہے، یہی رکھا جائے، اس کے معنی ’’مبارک‘‘ کے ہیں، یعنی بابرکت۔(۱)
- (۱) المنجد مترجم ص:۱۱۵۳، طبع دار الاشاعت کراچی۔

