ناموںسےمتعلق
نبیصلیاللہعلیہوسلمکےنامپراپنانامرکھنا
سوال:۔
میرا مسئلہ نام کے بارے میں ہے، میرا نام ’’محمد‘‘ ہے، چنانچہ میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ میرا یہ نام صحیح ہے کہ نہیں؟ کیونکہ میرے دوست اور بہت سے لوگ بھی اس نام کے بارے میں یہ اعتراض کرتے ہیں کہ چونکہ یہ نام ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے، چنانچہ اس کی بے ادبی ہوتی ہے۔
جواب:۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمِ مبارک پر بچوں کے نام رکھنا، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے آج تک مسلمانوں میں رائج ہے، اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کی اجازت ثابت ہے، بلکہ ایک حدیث میں اس نام کے رکھنے کی فضیلت آئی ہے۔(۱)
- (۱) عن أنس قال ۔۔۔ فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تسمّوا بإسمی، ولَا تکتنوا بکنیتی۔ (صحیح مسلم ج:۲ ص:۲۰۶ کتاب الأدب)۔ وفی الشامیۃ: إن إسم محمد وأحمد أحب إلی اللہ تعالٰی من جمیع الأسماء فإنہ لم یختر لنبیہ إلّا ما ھو أحب إلیہ ۔۔۔إلخ۔ (فتاویٰ شامی ج:۶ ص:۴۱۷، فصل فی البیع)۔ وفیہ أیضًا: وورد من ولد لہ مولود فسمّاہ محمدًا کان ھو ومولودہ فی الجنّۃ، رواہ ابن عساکر عن أمامۃ رفعہ۔ (ردالمحتار ج:۶ ص:۴۱۷، فصل فی البیع)۔

