ناموںسےمتعلق
’’فیروز‘‘نامرکھناشرعاًکیساہے؟
سوال:۔
’’فیروز‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟ جبکہ ایک صحابی کا نام بھی فیروز تھا، اور عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے قاتل کا نام بھی فیروز تھا۔
جواب:۔
’’فیروز‘‘ نام کا کوئی مضائقہ نہیں، باقی اگر کوئی حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے قاتل کی نیت سے یہ نام رکھتا ہے تو جیسی نیت ویسی مراد!(۱)
- (۱) إنما الأعمال بالنیات وإنما لِامریء ما نویٰ۔ (صحیح البخاری ج:۱ ص:۲)۔ الأمور بمقاصدھا۔ (الأشباہ والنظائر)۔

