ناموںسےمتعلق
’’پرویز‘‘نامرکھناصحیحنہیں
سوال:۔
میں کافی عرصے سے سن رہا ہوں کہ ’’پرویز‘‘ نام رکھنا اچھا نہیں ہے، جب بزرگوں سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو صرف اتنی وضاحت کی گئی کہ یہ نام اچھا نہیں۔ میرے کافی دوستوں کا یہ نام ہے۔ صفحہ ’’کتاب و سنت کی روشنی‘‘ میں ’’اخبار جہاں‘‘ میں جناب حافظ بشیر احمد غازی آبادی نے بھی اس کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نام ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دُشمن کا تھا، بات کچھ واضح نہیں ہوئی؟
جواب:۔
’’پرویز‘‘ شاہِ ایران کا نام تھا، جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نامہ مبارک چاک کردیا تھا (نعوذ باللہ)، یا ہمارے زمانے میں مشہور منکرِ حدیث کا نام تھا، اب خود سوچ لیجئے ایسے کافر کے نام پر نام رکھنا کیسا ہے۔؟(۱)
- (۱) ان ابن عباس أخبرہ أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعث بکتابہٖ إلٰی کسریٰ (أی پرویز) فأمرہ أن یدفعہ إلٰی عظیم البحرین یدفعہ عظیم البحرین إلٰی کسریٰ فلمّا قرأہ کسریٰ مزّقہ ۔۔۔ قال: فدعا علیھم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أن یمزّقوا کل ممزّق۔ (صحیح البخاری ج:۲ ص:۱۰۷۹، کتاب أخبار الآحاد، باب ما کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم یبعث من الأمراء والرسل واحدًا بعد واحدٍ)۔

