ناموںسےمتعلق
بچیکانام’’تحریم‘‘رکھناشرعاًکیساہے؟
سوال:۔
میں نے اپنی بیٹی کا نام ’’تحریم‘‘ رکھا ہے، معنوی اعتبار سے اس لفظ کا مطلب ہے: ۱- حرمت والی، ۲-نماز سے پہلے پڑھی جانے والی تکبیر یعنی ’’تکبیرِ تحریمہ‘‘، ۳-منع کی گئی وغیرہ۔ کچھ علماء و عام لوگوں کا خیال ہے کہ میں نے بیٹی کا نام دُرست نہیں رکھا، براہِ کرم آپ اس سلسلے میں میری راہ نمائی فرمائیں۔
جواب:۔
’’تحریم‘‘ کے معنی ہیں: ’’حرام کرنا‘‘، آپ خود دیکھ لیجئے کہ یہ نام بچی کے لئے کس حد تک موزوں ہے!(۱)
- (۱) حرام کرنا، ممانعت کرنا، عزت کرنا، حرمت کرنا، نیت باندھ کر پہلی دفعہ نماز میں اللہ اکبر کہنا، جمع تحریمات۔ (فیروز اللغات ت-ح ص:۳۴۸)۔

