ناموںسےمتعلق
’’مسیحاللہ‘‘نامرکھنا
سوال:۔
میرے بھائی کا نام ’’مسیح اللہ‘‘ ہے، بہت سے آدمی کہتے ہیں کہ: ’’یہ عیسائی جیسا نام ہے، کیا تم عیسائی ہو؟ اس نام کو تبدیل کردو‘‘ بتائیے یہ نام دُرست ہے یا نہیں؟
جواب:۔
یہ نام صحیح ہے،(۱) کیا ’’محمد عیسیٰ‘‘ نام رکھنے سے آدمی عیسائی ہوجاتا ہے۔؟
- (۱) قال تعالٰی: ﵟ إِنَّ ٱللَّهَ يُبَشِّرُكِ بِكَلِمَةٖ مِّنۡهُ ٱسۡمُهُ ٱلۡمَسِيحُ عِيسَى ٱبۡنُ مَرۡيَمَ وَجِيهٗا فِي ٱلدُّنۡيَا وَٱلۡأٓخِرَةِ وَمِنَ ٱلۡمُقَرَّبِينَ ﵞ سورة آل عمران ٤٥۔ وفی التفسیر: والمسیح لقب من الألقاب المشرفۃ کالصدیق والفاروق وأصلہ مشیحًا بالعبرانیۃ، ومعناہ المبارک ۔۔۔ وقیل سمی مسیحًا لأنہ کان لَا یمسح ذا عاھۃ إلّا برأ أو لأنہ کان یمسح الأرض بالسیاحۃ، لَا یستوطن مکانًا۔ (تفسیر نسفی ج:۱ ص:۲۵۵، طبع دار ابن کثیر، بیروت)۔

