بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ناموں‌سے‌متعلق

کسی‌کے‌نام‌کے‌ساتھ‌لفظِ‌’’محمد‘‘‌کے‌اُوپر‌’’‌ؐ‘‘‌لکھنا

سوال:۔

وہ لوگ جن کے نام سے پہلے یا بعد ’’محمد‘‘ آتا ہے، ’’محمد‘‘ کے اُوپر چھوٹا سا ’’ ؐ‘‘ لگا دیتے ہیں، آخر کیوں؟ حقیقت میں ’’ ؐ‘‘ مختصراً ’’محمد صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کی نشاندہی کرتا ہے۔

جواب:۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسمِ گرامی کے سوا کسی اور کے نام پر ’’ ؐ‘‘ کی علامت نہیں لکھنی چاہئے۔ جن ناموں میں لفظِ ’’محمد‘‘ استعمال ہوتا ہے، وہ ان ناموں کا جز ہوتا ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نامِ نامی کی حیثیت اس کی نہیں ہوتی۔(۱)

  1. (۱) قال الجمھور من العلماء: لَا یجوز أفراد غیر الأنبیاء بالصلاۃ لأن ھٰذا قد صار شعارًا للأنبیاء إذا ذکروا فلا یلحق بھم غیرھم۔ (تفسیر ابن کثیر ج:۵ ص:۲۲۸، سورۃ الأحزاب، طبع رشیدیہ کوئٹہ)۔