ناموںسےمتعلق
بچوںکےنامکیاتاریخِپیدائشکےحسابسےرکھےجائیں؟
سوال:۔
کیا بچوں کے نام تاریخِ پیدائش کے حساب سے رکھنے چاہئیں؟ عدد وغیرہ ملاکر بہتر اور اچھے معنی والے نام رکھ لینے چاہئیں؟ اسلام کی رُو سے جواب بتائیے۔
جواب:۔
عدد ملاکر نام رکھنا فضول چیز ہے، معنی و مفہوم کے لحاظ سے نام اچھا رکھنا چاہئے۔(۱) البتہ تاریخی نام رکھنا جس کے ذریعہ سنِ پیدائش محفوظ ہوجائے، صحیح ہے۔
- (۱) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: سموا بأسماء الأنبیاء ۔۔۔إلخ۔ (فیض القدیر ج:۷ ص:۳۵۵۳)۔ أیضًا: عن ابن عمر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ان أحب الأسماء إلی اللہ: عبداللہ وعبدالرحمٰن۔ (صحیح مسلم ج:۲ ص:۲۰۶، باب النھی عن التکنی بأبی القاسم وبیان ما یستحب من الأسماء)۔

