ناموںسےمتعلق
’’خزیمہ‘‘نامرکھنا
سوال:۔
’’تبلیغی نصاب‘‘ میں ایک نام ’’زینب بنت خزیمہ‘‘ پڑھا، ’’خزیمہ‘‘ نام مجھے پسند آیا، آپ سے یہ معلوم کرنا ہے کہ ’’خزیمہ‘‘ کا مطلب کیا ہے؟ کیا یہ کسی صحابی کا نام تھا؟ کیا میں یہ نام اپنے لڑکے کا رکھ سکتا ہوں؟
جواب:۔
’’خزیمہ‘‘ متعدّد صحابہ کرامؓ کا نام تھا، ان میں خزیمہ بن ثابت انصاریؓ مشہور ہیں، جن کا لقب ’’ذوالشہادتین‘‘ ہے (یعنی ان کی ایک گواہی دو مردوں کے برابر ہے)۔(۱)
- (۱) مثلًا: خزیمۃ بن اوس بن یزید ۔۔۔ ذکرہ موسٰی بن عقبۃ فیمن شھد بدرًا، خزیمۃ بن ثابت بن العَاکِہْ ۔۔۔ الأنصاری الأوسی ۔۔۔ من السابقین الأوّلین شھد بدرًا وما بعدھا ۔۔۔ روی الدارقطنی من طریق أبی حنیفۃ عن حماد عن إبراھیم عن أبی عبداللہ الجدلی عن خزیمۃ بن ثابت ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم جعل شھادتہ شھادۃ رجلین ۔۔۔ خزیمۃ بن ثابت الأنصاری آخر روی ابن عساکر فی تاریخہ من طریق الحکم بن عیینۃ أنہ قیل لہ أشھد خزیمۃ بن ثابت ذوالشھادتین الجمل ۔۔۔ ومات ذوالشھادتین فی زمن عثمان۔ خزیمۃ بن ثابت السلمی، خزیمۃ بن جزی بن شھاب العبد ۔۔۔إلخ۔ (الْإصابۃ فی تمییز الصحابۃ ج:۱ ص:۴۲۵، ۴۲۶، باب خ، ز، طبع دار المعرفۃ بیروت)۔

