ناموںسےمتعلق
’’حارث‘‘نامرکھنا
سوال:۔
کیا ’’حارث‘‘ اسلامی نام ہے؟ اور اس کے لفظی معنی کیا ہیں؟
سوال:۔
میرے بیٹے کا نام ’’حارث‘‘ ہے اور مجھے ’’حارث‘‘ نام کے متعلق یہ پتا چلا ہے کہ یہ نام شیطان کے ناموں میں سے ایک نام ہے، تو کیا یہ جاننے کے بعد نام تبدیل کرلینا چاہئے؟
جواب:۔
’’حارث‘‘ صحیح نام ہے، اس کے معنی ہیں: ’’کھیتی کرنے والا، محنت کرنے والا۔‘‘(۱)
جواب:۔
نہیں! صحیح نام ہے، تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔(۲)
- (۱) المفرادت فی غریب القرآن للاصفھانی ص:۱۱۲ طبع نور محمد۔
- (۲) کیونکہ متعدد صحابہ کرامؓ کا یہ نام تھا، مثلاً: حارث بن انس، حارث بن خزیمہ وغیرہ۔ عن أبی وھب الجشمی وکانت لہ صحبۃ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: تسموا بأسماء الأنبیاء وأحب الأسماء إلی اللہ عبداللہ وعبدالرحمٰن، وأصدقھا حارث وھمام وأقبحھا حرب ومرۃ۔ (أبوداوٗد ج:۲ ص:۳۲۰، باب فی تغییر الأسماء، طبع ایچ ایم سعید)۔

