ناموںسےمتعلق
کیابچےکانام’’محمد‘‘رکھنےکیحدیثمیںفضیلتآئیہے؟
سوال:۔
کیا کسی صحیح حدیث میں یہ آیا ہے کہ اگر کسی کے تین لڑکے پیدا ہوئے اور اس نے کسی بھی لڑکے کا نام ’’محمد‘‘ پر نہ رکھا تو وہ قیامت کے روز بدبخت میں شمار ہوگا، اور اگر محمد پر نام کسی بچے کا رکھ لیا تو وہ بروزِ قیامت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کا موجب ہوگا؟
جواب:۔
بدبخت ہونے کے بارے میں تو مجھے حدیث یاد نہیں، لیکن یہ حدیث سنی ہے کہ جس شخص نے اپنے بچے کا نام ’’محمد‘‘ رکھا، اس کی شفاعت ہوگی، اللہ ہمیں بھی نصیب فرمائے۔(۱)
- (۱) ورد من ولد لہ مولود فسمّاہ محمدًا کان ھو ومولودہ فی الجنۃ رواہ ابن عساکر عن أمامۃ رفعہ ۔۔۔إلخ۔ (فتاویٰ شامی ج:۶ ص:۴۱۷، فصل فی البیع)۔

