ناموںسےمتعلق
’’آسیہ‘‘نامرکھنا
سوال:۔
میرا نام ’’آسیہ خاتون‘‘ ہے اور میں بہت سے لوگوں سے سن سن کر تنگ آچکی ہوں کہ اس نام کے معنی غلط ہیں اور یہ نام بھی نہیں رکھنا چاہئے۔
جواب:۔
لوگ غلط کہتے ہیں، ’’آسیہ‘‘ نام صحیح ہے، عین اور صاد کے ساتھ ’’عاصیہ‘‘ نام غلط ہے، اور ان دونوں کے معنی میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔(۱)
- (۱) عن ابن عمر أنہ ابنۃ لعمر کانت یقال لھا عاصیۃ فسمّاھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمیلۃ۔ (صحیح مسلم ج:۲ ص:۲۰۸، کتاب الآداب، باب إستحباب تغییر الْإسم القبیح إلٰی حسنٍ، وشامی ج:۶ ص:۴۱۸، باب الْإستبراء وغیرہ، فصل فی البیع، أبوداوٗد ج:۲ ص:۳۲۸ کتاب الأدب، باب فی تغیر الْإسم القبیح)۔

