بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

ناموں‌سے‌متعلق

بچوں‌کے‌غیراِسلامی‌نام‌رکھنا

سوال:۔

آج کل بہت سے لوگ اپنے بچوں کے نام اسلام کے ناموں (یعنی جو نام پہلے لوگ رکھتے تھے) کے مطابق نہیں رکھتے، کیا اس سے گناہ نہیں ہوتا؟

جواب:۔

اولاد کے حقوق میں سے ایک حق یہ بھی ہے کہ اس کے نام اچھے رکھے جائیں، اس لئے مسلمانوں کا اپنی اولاد کا نام غیراسلامی رکھنا بُرا ہے۔(۱)

  1. (۱) عن أبی الدرداء قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: انکم تدعون یوم القیامۃ بأسمائکم وأسماء آبائکم، فأحسنوا أسمائکم۔ (سنن أبی داوٗد ج:۲ ص:۳۲۰، باب فی تغییر الأسماء، طبع سعید)۔